اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور(پ ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ناصران مہدی ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے اس ملک گیر ورکشاپ توسیع تنظیم مہم کا آغاز سندھ اور بلوچستان صبح سے کیا گیا ہے سندھ میں سینکڑوں جبکہ بلوچستان میں دودرجن سے زائد مقامات پر تعلیمی فکری اور ثقافتی ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں ورکشاپس کے انچارج برادر احسن نقوی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ورکشاپس میں سینکڑوں نوجوانان ملت اور امامیہ طلبا شریک ہیں انہوں نے بتایاکہ سکھر ویژن کے علاقے کوٹ میر علی،لاہوجا،متل کھوسہ پل بچل شاہ،صابر شاہ اورلڈ سکھر پنڈ باگڑ عبدو پٹین ملوی رانی سولنگی جبکہ دادو نواب شاہ میں دولت پور،دادو سکنڈ قاضی احمدشاہ چاکڑ اور سنگڑ نمایاں ہیں علما کرام سینئرز ڈویژنل نمائندہ سمیت 5 افراد پر مشتمل ٹیمیں سندھ و بلوچستان کے دودراز علاقوں میں پیغام حق کو پھیلانے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے بلوچستان میں جاری ورکشاپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے 20سے زائد شہری علاقوں میںامامیہ نوجوان علما کرام کے ہمراہ دین اسلام کی ترویج کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر ہے ہیں بلوچستان کی ڈویژن نصیر آباد کے علاقے اوستا محمد زور گڑھ گندھا کوٹ غلام محمد راہ ہوجا گڑھی نصیر آباد چٹ پٹ اور ڈیرہ اللہ یار نمایاں ہیں ورکشاپ کے ایجنڈا میں احکام،آئمہ طاہرین کی سیرت اور مخلتف ادوار میں حکمت عملی ،تعلیم کی اہمیت ملت تشیع پاکستان و جہان کی معروف شخصیات کا تعارف، قرآن شامل ہیں ورکشاپس کے اختتام پر دروس پر مشمتل امتحان لیا جائے گا اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائے گیااحسن نقوی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت اور تندرستی کو اجاگر کرنے کیلئے اسکائوٹنگ اور دیگر ورزشیں بھی کروائی جائیں گی ورکشاپ کا سلسلہ سندھ بلوچستان کے بعد پنجاب اور گلگت میں جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲