5 جون 2016 - 13:37
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشتگردانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا

مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں آیت اللہ ناصر مکارم شیراز ی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں خاص طور سے حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی ہے وہ مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کے دیگر ساتھیوں کی بھوک ہڑتال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمارے لیے یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بعض فوجی اہلکاروں اور دیگر سرکاری اداروں کے مخاصمانہ اقدامات پر شیعہ مسلمانوں کے ایک گروپ کو بھوک ہڑتال کرنا پڑی ہے اور ان میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہو گئی ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہترین شکل میں برقرار رکھا جائے لیکن وہابی عناصر کے اقدامات پوری دنیا کی شیعہ برادری خاص طور سے ملت ایران کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔

.......

/169