5 جون 2016 - 07:07
ہندوستانی وزیرا عظم افغانستان کے دورے پر

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ افغانستان میں مغربی صوبے ہرات میں ایک بڑے ڈیم کا افتتاح کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں سلمی نامی ڈیم کی افتتاحی تقریب میں ان کے ہمراہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی موجود تھے۔ ہرات کی چشت شریف ندی پر بنے اس ڈیم سے پچھتر ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کی سینچائی کے لئے پانی حاصل کیا جائےگا جبکہ اس ڈیم کی مدد سے بیالیس میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جائے گی -

ہندوستان کے ذریعے مذکورہ ڈیم کی تعمیر پر دو ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں۔اس پروجیکٹ پر ہندوستان اور افغانستان کے پندرہ سوانجینیئروں نے کام کیا ہے -

گذشتہ چھے مہینے میں ہندوستانی وزیراعظم کایہ دوسرا دورہ افغانستان ہے - افغانستان کے لئےروانہ ہونے سے قبل ہندوستانی وزیراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ وہ افغانستان کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں اور وہ اپنے دوسرے گھر جا رہے ہیں - ہندوستانی وزیراعظم افغانستان کے بعد قطر، سوئیٹزرلینڈ ، امریکا اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔

/169