اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوجی حملے کی دھمکیوں سے متعلق ایک امریکی عہدیدار کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل مسعودی جزائری کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایران کے خلاف تمام آپشن میز پر ہونے کی باتیں کرنا امریکہ میں فیشن بن چکا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے ہر آپشن کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کے لیےتیار ہے۔
بریگیڈیئرجنرل مسعود جزائری نے شام کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شائد یہ بھول گئے ہیں کہ شام کی جنگ میں خود ان کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے داعش اور دوسرے دہشت گردوں کی حمایت سے شام کے عوام کو پچھلے چھے برسوں سے پراکسی وار کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے امریکہ کی جانب سے شام میں اپنی پراکسی وار کو خانہ جنگی قرار دیئے جانے کو رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کی آڑ میں دہشت گردوں اور کرائے فوجیوں کو ہتھیار اور دیگر سازوسامان فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ شام کی حکومت اور عوام کے خلاف جنگ جاری رکھی جا سکے۔
.....
/169