26 مئی 2016 - 10:46
عراق کی عوامی رضاکار فورس تمام الزامات سے بری ہے: عراقی وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس " الحشد الشعبی" حکومت عراق کا ایک حصہ ہے اور وہ تمام الزامات سے بری ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے بدھ کے روز عراق میں اسلامی ملکوں کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں فرقہ واریت سے دوری اختیار کرنے کی اہمیت پرتاکید کرتے ہوئے عوامی رضاکار فورس کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے خلاف فرقہ واریت کا جو الزام ہے اس سے وہ مبرا ہے-

العبادی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس حکومت ہی کا ایک حصہ ہے اور عراق کی فوجی ہائی کمان کے زیر نظر ہے اور حکومت عراق اس کے اخراجات ادا کرتی ہے- عراقی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ صرف عراق کو ہی لاحق نہیں ہے بلکہ دنیا کے تمام ممالک اس کی زد میں ہیں اور دہشت گردی کے منحرف افکار نے حقیقی اسلام کے چہرے کو بگاڑ کر پیش کیا ہے-

۔۔۔۔۔

/169