19 مئی 2016 - 13:19
ایران ہسپانوی سرمایہ کار اور صنعی کمپنیوں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لیے آمادہ

سپین میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ناظم الامور نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں اور معاہدوں کی پیروی پر پابند رہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپین میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ناظم الامور نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ذمہ داریوں اور معاہدوں کی پیروی پر پابند رہے.

يہ بات 'ابوالفضل كاشاني' نے گزشتہ روز ہسپانوي انجينئرنگ اور صنعتي سروس كمپنيوں كے اعلي حكام كيساتھ ايك ملاقات ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ہسپانوي سرمايہ كار اور صنعتي كمپنيوں كيساتھ اقتصادي مواقع سے بخوبي استفادہ كرنے كيلئے آمادہ ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ 987 ارب ڈالر جي ڈي پي كيساتھ ايران ايك بار پھر بين الاقوامي آزاد تجارتي ماحول ميں آگيا ہے جس سے ہسپانوي كمپنيوں كيلئے باہمي تعاون بڑھانے پر سنہري مواقع فراہم ہوئے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ عالمي طاقتوں كيساتھ ہونے والے ايٹمي معاہدے ميں ہم نے جو وعدے كئے ہيں اس پر ضرور كاربند رہيں گے، تاہم ايران كا اپنے وعدوں پر كاربند اور قائم رہنا دوسرے فريق كے اپنے وعدوں پر كاربند سے مشروط ہے.

ايراني ناظم الامور نے كہا كہ امريكي وعدہ خلافي اور بين الاقوامي ذمہ داريوں پر بد عہدي كي وجہ سے بعض بڑے عالمي بينكوں نے امريكہ سے يقين دہاني كا مطالبہ كيا ہے اور يہ امريكہ كہ ذمہ داري ہے كہ عالمي منڈي كو اعتماد ميں لے لے.

انہوں نے ہسپانوي مالياتي ادارے اور بينكوں سے مطالبہ كيا كہ موجودہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ملكوں كے درميان اقتصادي روابط بڑھانے پر اپنا كردار ادا كريں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲