19 مئی 2016 - 13:15
ایرانی نائب صدر کی جنوبی کوریا کی صدر سے ملاقات

نائب ایرانی صدر اور ماحولیاتی تحفظ ادارے کی سربراہ نے سیول میں جنوبی کوریا کی خاتون صدر کیساتھ ملاقات کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی صدر اور ماحولیاتی تحفظ ادارے کی سربراہ نے سیول میں جنوبی کوریا کی خاتون صدر کیساتھ ملاقات کی.

جنوبي كوريا كے دارالحكومت سيول ميں منعقدہ ايشيائي ليڈرشپ كي 7ويں بين الاقوامي كانفرنس ميں شركت كے موقع پر معصومہ ابتكار نے جنوبي كوريا كي صدر 'پارك جيون ہائ ' كيساتھ ملاقات ميں باہمي دلچسپي كے امور پر تبادلہ خيال كيا.

جنوبي كوريا كي صدر نے اپنے حاليہ دورہ اسلامي جمہوريہ ايران كے موقع پر طے ہونے والے معاہدوں كا ذكر كرتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ دونوں ممالك كے درميان جلد معاہدوں پر عملدرآمد كيا جائے گا.

نائب ايراني صدر اور ماحولياتي تحفظ ادارے كي سربراہ نے كہا كہ ماحولياتي شعبے ميں اسلامي جمہوريہ ايران جنوبي كوريا كے ساتھ باہمي تعاون كو وسعت دينے اور مشتركہ منصوبوں پر كام كرنے كيلئے آمادہ ہے.

جنوبي كوريا كے دارالحكومت سيول ميں گزشتہ منگل كے روزہ ايشيائي ليڈرشپ كي 7ويں بين الاقوامي كانفرنس كا آغاز ہوا جس ميں جنوبي كوريا كي صدر نے افتتاحي تقريب ميں خطاب كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲