اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ابھی افغان صدر کے اس دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اس بات کے پیش نظر کہ منصوبہ بندی اس طرح سے کی گئی ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی، سہ فریقی سمجھوتے پر دستخط کریں گے، وہ آئندہ ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔ افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد گذشتہ بیس ماہ میں اس ملک کے صدر کا یہ دوسرا دورہ ایران ہو گا۔ اس سے قبل انھوں نے گذشتہ سال تہران کا دورہ کیا تھا جس میں علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ ہندوستان، تاجیکستان اور ترکمنستان کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر ملکی تعاون کے دائرے میں چابہار بندرگاہ سے متعلق سہ فریقی سمجھوتے پر زور دیا گیا تھا۔ کچھ عرصے قبل چابہار کی توسیع کے بارے میں تعاون کے ایک سمجھوتے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے ٹراسپورٹ عباس اخوندی اور نتن گڈکری نے دستخط بھی کئے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے بھی اپنے حالیہ دورہ ایران میں اعلان کیا ہےکہ ہندوستان چابہار میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم بائیس مئی کو ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲