18 مئی 2016 - 10:51
سریلنکا میں زوردار بارشیں، ۲۷ افراد ہلاک

سری لنکا میں بارشوں کا قہر جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری لنکا میں بارشوں کا قہر جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔

سری لنکا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ میں دبے سولہ افراد کی لاشوں کو نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ستّائیس تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں مسلسل ہونے والی بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ کئی علاقے زیر آب آنے سے ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ پانی میں پھنسے دو سو افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچایا۔

اس رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی ہے۔ بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ سے تین گاؤں دب گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲