اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے انڈونیشیا کیساتھ مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.
يہ بات صدر 'حسن روحاني' نے منگل كے روز تہران ميں تعينات ہونے والے انڈونيشيا كے نئے سفير كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انڈونشيا كے سفير 'اوكاتانيو علي مودين' نے اپني اسناد تقرري اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر مملكت كو پيش كيں.
ايران،انڈونيشيا كے درميان ديرينہ تعلقات اور قريبي تعاون كا ذكر كرتے ہوئے صدر حسن روحاني نے كہا كہ باہمي خوشحالي اور ترقي كے مقاصد كيلئے دونوں ملكوں كو چاہئے ايك دوسرے كے تجربات سے استفادہ كريں.
انہوں نے كہا كہ ايران توانائي، سرمايہ كاري، سائنس، ثقافتي، تكنيكي اور انجينئرنگ كے شعبوں ميں انڈونيشيا كے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے.
صدر مملكت نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور انڈونيشيا خطے اور عالم اسلام كے دو اہم ملك ہيں اور دونوں نے ہميشہ مختلف اور كليدي امور پر تبادلہ خيال كے عمل كو جاري ركھا ہوا ہے بالخصوص دونوں ممالك مسلم امہ كے درميان ہم آہنگي اور مضبوط وحدت كيلئے تعاون كرتے ہيں.
اس موقع پر انڈونيشيا كے نئے سفير نے تہران،جكارتہ كے درميان كثيرالجہتي تعلقات كي توسيع پر زور ديا.
انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور انڈونيشيا كے درميان مضبوط روابط كو عالم اسلام كيلئے فائدہ مند قرار ديا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲