16 مئی 2016 - 18:04
ریاستی ادارے اگر عوام دشمن پالیسی اپنا لیں تو ان سے انصاف کی توقع نہیں رکھی جا سکتی: ڈاکٹر شفقت شیرازی

ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین نے شیرازی نے ملک میں حالیہ شیعہ نسل کشی کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کئی دہائیوں سے ملت تشیع کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین نے شیرازی نے ملک میں حالیہ شیعہ نسل کشی کے حوالے سے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کئی دہائیوں سے ملت تشیع کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔ جس پر حکمران طبقہ اور ریاستی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ سرزمین پاکستان میں ہمیشہ سے حیدرکرارؑ کے ماننے والوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور انہی کے گرد دائرہ تنگ کیا جاتا ہے۔ حکمرانوں نے اپنی حکومتوں کو دوام دینے کے لئے کبھی دہشت گردوں کے ذریعے اہل تشیع کا قتل عام کیا تو کبھی محافظ اداروں کے ذریعے گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت دفعہ احتجاج اور دھرنے دے لیے ان کرپٹ اور بے ضمیر حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔  ان مردہ ضمیروں میں زندگی کی روح پھونکنے کے لئے تاکہ تمام حکومتی ادارے اپنے فرائض و ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں ۔ ہماری قیادت نے بھوک ہڑتا ل کیمپ کا آغاز کر دیا ہے اور ملت مظلوم بھی اپنی قیادت کے ہم آہنگ اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ہمارے مطالبات وہی ہیں جو آج ہر باشعور پاکستانی کی آوازہے۔ بیرون ملک مقیم غیور اور بیدار پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مردہ ضمیر حکمرانوں کو جگانے میں اپنا عظیم کردار ادا کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن ہونا چاہیے۔ تاکہ کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور پارہ چنار واقعات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲