اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمدجواد ظریف' پیر کی رات شام امن مذاکرات میں شرکت کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت 'ویانا' روانہ ہوں گے.
ويانا ميں امن مذاكرات كا پہلا دن ليبيا كي صورتحال پر منعقد ہوگا.
ظريف كے ہمراہ نائب وزرائے خارجہ اور دفترخارجہ كے بعض حكام آج رات ويانا جائيں گے.
توقع كي جاتي ہے كہ شام امن مذاكرات كے موقع پر ايران،يورپ اور امريكي وفود كے درميان جوہري معاہدے كي راہ ميں ركاوٹيں دور كرنے كے مقصد سے مذاكرات ہوں.
امريكي وزيرخارجہ 'جان كري' بھي اس وقت ويانا كے دورے پر ہيں اور وہ آج اپنے برطانوي، فرانسيسي، اطالوي اور جرمن ہم منصبوں كيساتھ اپني ملاقاتوں ميں شام اور ليبيا كي صورتحال پر تبادلہ خيال كريں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲