اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اتوار کے روز بغداد میں عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جان کوبیش سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کو عراق کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔
عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراقی حکام اور سیاسی رہنما ملک میں جاری سیاسی اور سیکورٹی بحرانوں پر قابو پانے کی پوری توانائی رکھتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جان کوبیش نے عالمی برداری کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سیاسی بحران کے حل میں عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے عراق کے سیاسی بحران کے حل کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے اور بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کی اپیل کی۔
.......
/169