اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ضروری اور اہم نوعیت کے تعلقات قائم ہیں اور انھیں پیچیدہ ہونے کے باوجود نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں بقول ان کے امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں اور ہم اس پر کام جاری رکھیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں تعطل پایا جاتا ہے۔
سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے سرتاج عز یز نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات گزشتہ تین ماہ سے تعطل کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جوہری توانائی اور شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ کی بات نہیں مانی جبکہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا معاملہ بھی پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک ایشو ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کی مالی اور دفاعی امداد کو مذکورہ معاملات میں پیشرفت کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔
.......
/169