15 مئی 2016 - 11:51
صاحبزادہ حامد رضا: مشرق وسطیٰ میں بدامنی کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ ہے

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت بند گلی میں پھنس گئی ہے اور کرپٹ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، حکومت کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے بڑی تحریک کی ضرورت ہے، لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لاکر ملکی معیشت مضبوط کی جا سکتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے پانامہ لیکس پر پیدا ہونیوالا بحران پیچیدہ ہو گیا ہے اور حکومت کیلئے اس بحران سے نکلنے کیلئے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج حکومت کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں، کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونیوالا ہے، چیف جسٹس نے حکومتی غبارے سے ہوا نکال دی ہے، حکمران بے اختیار کمیشن سے مرضی کا فیصلہ لے کر پاکدامنی کا سرٹیفیکٹ لینا چاہتے تھے لیکن لیکن چیف جسٹس سے حکومتی چال ناکام بنا دی ہے، پاکستان میں کرپشن کے بانی اور موجد نواز شریف ہیں، اپوزیشن میں کوئی کرپٹ ہے تو اس کا بھی احتساب کیا جائے، وزیراعظم کا استعفیٰ ہی بحران سے نکلنے کا واحد حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت بند گلی میں پھنس گئی ہے اور کرپٹ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، حکومت کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے بڑی تحریک کی ضرورت ہے، لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لاکر ملکی معیشت مضبوط کی جا سکتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے پانامہ لیکس پر پیدا ہونیوالا بحران پیچیدہ ہو گیا ہے اور حکومت کیلئے اس بحران سے نکلنے کیلئے تمام راستے بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم میں ہیرا پھیرا کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، کسانوں ساتھ بھکاریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ ہے، مسلم حکمران شام میں خانہ جنگی ختم کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت اپوزیشن کیساتھ ملکر ٹی او آرز تیار کرے۔

.......

/169