اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان کے پولیس ترجمان جاوید بشارت کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں صوبے بغلان کے صدر مقام پل خمری کے مضافاتی علاقے چشمہ شیر میں ہوئیں جن میں طالبان گروہ کے تیرہ افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔ جاوید بشارت کے مطابق ان جھڑپوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بعد باقی بچے طالبان فرار ہو گئے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ چشمہ شیر اور دندہ قوری کے بعض علاقوں میں جھڑپوں کے کچھ اور بھی واقعات پیش آئے۔ چشمہ شیر، افغانستان کے چھے شمالی صوبوں کو ملانے والے کابل ہائی وے کے قریب واقع ہے اور اس علاقے میں ہونے والی ان جھڑپوں کے نتیجے میں اس ہائی وے پر ٹراسپورٹ کا عمل بھی متاثر ہوا۔ ابھی تک طالبان کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
.......
/169