10 مئی 2016 - 19:09
آسٹرین بینک ایران کے ساتھ بینکنگ شعبے میں تعاون کے خواہاں

ایران میں تعینات آسٹریا کے سفیر نے کہا کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور تاریخی جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں آسٹرین بینک ایران کے ساتھ بینکنگ شعبے میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات آسٹریا کے سفیر نے کہا کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور تاریخی جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں آسٹرین بینک ایران کے ساتھ بینکنگ شعبے میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں.

يہ بات فريڈرك سٹيف نے ايران كے جنوب مغربي صوبے ايلام كے حكام كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

آسٹريا كے سفير نے كہا كہ مختلف شعبوں بالخصوص ہيوي انڈسٹريز، توانائي، خوراك كي صنعت اور آٹوميشن شعبوں ميں آسٹرين كمپنياں اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعاون كر رہي ہيں.

انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ آئندہ چند ماہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور آسٹريا كے درميان دوطرفہ تجارتي تعلقات كو فروغ ملے گا.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ اور مختلف يورپي ممالك اسلامي جمہوريہ ايران ميں مشتركہ سرمايہ كاري كے خواہاں ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲