10 مئی 2016 - 19:08
نیدر لینڈ کی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کے خواہاں

نیدرلینڈ کے وزیر معیشت، توانائی اور زراعت نے کہا کہ نیدرلینڈ کی مختلف کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے شراکت داروں کیساتھ مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیدرلینڈ کے وزیر معیشت، توانائی اور زراعت نے کہا کہ نیدرلینڈ کی مختلف کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے شراکت داروں کیساتھ مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں.

يہ بات ہينك كيمپ نے صوبہ فارس كے گورنر جنرل سيد محمد احمدي كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور نيدرلينڈ مختلف شعبوں ميں معاہدوں كے مطابق تعاون كر رہے ہيں اور مستقبل ميں دونوں ممالك كے درميان باہمي تعاون كو مزيد فروغ ملے گا.

انہوں نے نيدرلينڈ كي زرخيز مٹي اور زراعت كے شعبے اپني كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ زراعت كے شعبے ميں دوطرفہ تعاون كو وسعت دينے كا خواہاں ہے.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران اور صوبہ فارس كے دورے كا مقصد ايراني حكام اور تاجروں كيساتھ نيدرلينڈ اور اسلامي جمہوريہ ايران كے درميان موجود ترقي كي صلاحيتوں سے متعلق جائزہ لينا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲