10 مئی 2016 - 04:49
فرانسیسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر عہدے سے مستعفی

فرانسیسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے خواتین اراکین کو ہراساں کرنے کے الزام پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ڈینس بوپین نے خواتین اراکین کو ہراساں کرنے کے الزام پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر پر خواتین اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کرنے کا الزام تھا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مقامی ذرائع کےمطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف خواتین اراکین نے میڈیا پر آکر نہ صرف ہتک آمیز رویے بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔ فرانسیسی ڈپٹی اسپیکر ڈینس بوپین نے تمام الزمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وکیل کے ذریعہ خواتین اراکین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔

.......

/169