9 مئی 2016 - 14:29
دہلی: دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے چار مسلم نوجوان رہا

دہلی پولیس نے حال ہی میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے چار مسلم نوجوانوں کو رہا کر دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے چند روز قبل کالعدم تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے کے شبہے میں تیرہ مسلم نوجوانوں کو دہلی اور دیوبند سے گرفتار کیا تھا جن میں چار کو ہفتے کے دن رہا کر دیا - ان نوجوانوں کے خلاف کافی ثبوت نہیں ملے- ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کرنے والے حکام کی طرف سے کی گئی تفتیش میں واضح ثبوت نہیں ملنے کی وجہ سے ان چار نوجوانوں کو تین دن بعد رہا کر دیا گیا- ہندوستان میں ایسا بارہا ہو چکا ہے کہ مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد میں ثبوت نہ ملنے کی بنا پر رہا کر دیا گیا - اس درمیان بعض اوقات تو بہت سے نوجوانوں کو برسوں تک جیل میں رکھا گیا اور پھر ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مجبورا رہا کیا گیا - اس قسم کے واقعات پر مختلف حلقوں نے احتجاج بھی کیا ہے.

.......

/169