اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں، ٹی وی اینکروں اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو امریکا سے ایف سولہ طیاروں کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکا کی جانب سے کسی قسم کی شرائط عائد نہیں کی جانی چاہئے - انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ اس معاملے میں امریکا پاکستان کا ساتھ دے - واضح رہے کہ تین ماہ قبل امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کا منصوبہ ترتیب دے دیا گیا ہے لیکن کانگریس کی کمیٹی نے ایف سولہ کی فراہمی کے لئے امریکا کی طرف سے پاکستان کو تینتالیس کرورڑ ڈالر کے فنڈکو روک دیا اور پھر امریکی دفتر خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی - اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کا شکیل آفریدی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے - انہوں نے ہندوستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جب بھی حالات کو بہتر بنانے کے لئے کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو غیر ریاستی عناصر کوئی نہ کوئی واقعہ کر دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169