7 مئی 2016 - 18:35
دمشق میں ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی کی شامی وزیرخارجہ سے ملاقات

بین الاقوامی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شامی عوام کی پانچ سالہ غیر معمولی استقامت و پامردی دشمن کے تصور سے بھی بالاتر تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے دمشق میں شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم سے ملاقات میں کہاکہ یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ شام کے عوام اور حکومت دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے حملوں کے مقابلے میں اس قدر شاندار استقامت کا مظاہرہ کرے گی

انہوں نے کہا کہ استقامتی محور اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ شام اور علاقے کی نابودی کے لئے دشمنوں کی سازشیں کامیاب ہو جائیں - شام کے وزیرخارجہ ولیدالمعلم نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی اور استقامت ایران کی حمایت سے ہی حاصل ہوئی ہے-

انہوں نے کہا کہ ان تمام برسوں میں دشمنوں نے جنگ اور پابندیاں عائد کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن آج جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ یہ کہ ایران روز بروز مقتدر اور طاقتور ہوتا جا رہا ہے اور ایران کا دشمن کمزور ہو رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169