اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بوسنیا اور ہرزیگوینا کی وزراء کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی مزید توسیع کا خواہاں ہے.
يہ بات ڈينس زويزڈيك نے بوسنيا ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير حسين رجبي كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
ڈينس زويزڈيك نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كا عالمي ترقي ميں اہم كردار ہے.
انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور بوسنيا كے درميان معيشت، مشتركہ سرمايہ كاري، سياحت، ثقافت اور كھيلوں كے شعبوں ميں باہمي تعاون كو وسعت دينے كے وسيع مواقع موجود ہيں.
اس موقع پر ايراني سفير نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے وسيع قدرتي وسائل سميت اعلي سلامتي اور استحكام اور اعلي تعليم يافتہ نوجوان نسل كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دنيا كے مختلف ترقي يافتہ ممالك نے ايران ميں سرمايہ كاري كرنے پر اپني دلچسپي كا اظہار كيا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران بوسنيا اور ہرزيگووينا كي سياسي و اقتصادي ترقي اور خودمختاري كي حمايت كرتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲