اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے خان طومان اور خالدیہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خان طومان کے علاقے میں شامی فوج کے آپریشن میں کم سے کم اسّی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مشرقی شہر دیر الزور کے ہوائی اڈے کے نواح میں واقع علاقے البوناصر میں بھی داعشی دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب روسی فضائیہ کے طیاروں نے دیرالزور میں داعش کے محاصرے میں پھنسے عام لوگوں کے لیے غذائی اشیا اور دواؤں کے پیکٹ گرائے ہیں۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ترکی نے حوار کلس سیکٹر سے دو کلومیٹر کے علاقے کو دہشت گردوں کے لئے بھاری ہتھیاروں کی ترسیل کی غرض سے کھول دیا ہے۔ یہ علاقہ حوارکلس سے شام کے سرحدی شہر اعزاز کو ملاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169