5 مئی 2016 - 11:53
تہران میں تیل، گیس مصنوعات کی نمائش کا آغاز

ایران کے دارالحکومت تہران میں تیل،گیس اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی 21ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں تیل،طگیس اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی 21ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا.

تہران ميں چار روز تك جاري رہنے والي اس نمائش ميں دنيا كے 38 ممالك سے 2 ہزار كمپنياں شركت كر رہي ہيں.

عالمي پابنديوں كے خاتمے اور جوہري معاہدے كے نفاذ كے پس منظر ميں پہلي بار اسلامي جمہوريہ ايران ميں بين الاقوامي تيل نمائش كا انعقاد كيا گيا ہے.

تيل، گيس اور پيٹروكيميكل مصنوعات كي 21ويں بين الاقوامي نمائش ميں جرمني، يوكرائن، بيلجئيم، فرانس، ہانگ كانگ، آرمينيا، بھارت، اٹلي، متحدہ عرب امارات، آسٹريا، ملائيشيا، چين، كينيڈا، ہالينڈ، پولينڈ، وينزويلا، جنوبي كوريا، روس، سپين، تركي، برطانيہ، آذربايجان، ناروے، برازيل، رومانيہ، فن لينڈ، جاپان، نيوزي لينڈ، تائيوان، انڈونيشيا، سوئٹزرلينڈ، موناكو، آسٹريليا، سويڈن، سنگاپور، پرتگال، بلغاريہ اور امريكہ شركت كر رہے ہيں.

امريكہ اس نمائش ميں اپني يورپي ايجنسيوں كے ذريعے شركت كر رہا ہے.

اس سال بين الاقوامي نمائش ميں بہت سے ايسي كمپنياں شركت كر رہي ہيں جو اس سے پہلے ايران پر پابندياں عائد ہونے كي وجہ سے نمائش ميں شركت نہيں كر سكتي تھيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۲۴۲