اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون سفیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خارجہ پالیسی میں ہمارے اصول باہمی احترام اور تعمیری تعاون پر مبنی ہیں.
يہ بات ملائيشيا ميں تعينات ايران كي سفير 'مرضيہ افخم' نے جمعرات كے روز ملائيشيا كي نيشنل يونيورسٹي (UKM) ميں منعقدہ اعلي تعليم شعبے ميں ايران، ملائيشيا كے تعاون پر ايك روزہ سمينار كے نام اپنے ايك خصوصي پيغام ميں كہي.
انہوں نے اپنے پيغام ميں كہا كہ دنيا كے ممالك بالخصوص اسلامي اور ہمسايہ ملكوں كيساتھ تعميري تعلقات كو بڑھانا اسلامي جمہوريہ ايران كي خارجہ پاليسي كا اہم جزء ہے.
ايران اور ملائيشيا كے درميان نصف صدي طويل باہمي تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے خاتون سفير نے مزيد كہا كہ اسلامي انقلاب كي كاميابي كے بعد دونوں ممالك كے درميان تعلقات خوشگوار ماحول ميں قائم ہيں.
انہوں نے كہا كہ سائنسي اور يونيورسٹي شعبوں ميں ايران اور ملائيشيا كے اچھے تعاون ہيں اور اس وقت 150 ايراني پروفيسر اور 200 سے زائد طالب علم اور ايراني محقق دونوں ملكوں كے درميان تعلقات كے فروغ كيلئے اہم كردار ادا كر رہے ہيں.
مرضيہ افخم نے اس بات پر زور ديا كہ ايران اور ملائيشيا كے درميان سياسي، اقتصادي، سائنسياور ثقافتي تعلقات كي توسيع سے دونوں ممالك كے برادرانہ تعلقات مزيد مضبوط ہوں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲