اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت انصاف وترقی (آق) اور اپوزیشن ارکان اس وقت ایک دوسرے پر پل پڑے جب ایوان میں ترکی کے لیے نئے آئین پر بحث جاری تھی۔ جمہوریت کے علمبرداروں نے گھونسوں، مکوں، پانی کی بوتلوں اور گالم گلوچ سے ایک دوسرے کی بھرپور تواضع کی جس پر سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا ۔
ارکان کے درمیان تصادم کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب بعض ارکان پارلیمنٹ کو حاصل سیاسی تحفظ ختم کرنے کی ایک تجویز پر بحث جاری شروع ہوئی۔
ترک پارلیمنٹ میں گذشتہ کچھ عرصے سے اس نوعیت کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔
.......
/169