2 مئی 2016 - 17:03
 سعودی عرب اپنے اتحادی ممالک کو سکّوں کی لالچ دیتا ہے/ ایران دھشتگردی کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے

عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے تکفیری گروہوں سے مقابلے میں ایران کے مرکزی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اس تکفیری حرکت کے مقابلے میں انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے تکفیری گروہوں سے مقابلے میں ایران کے مرکزی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اس تکفیری حرکت کے مقابلے میں انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اس مسئلے میں اکیلا ملک ہے جبکہ دوسرے ممالک یا صرف دھشتگردی کے مقابلے کا دعویٰ کرتے ہیں یا مقابلے کی آڑ میں خود دھشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا بہتر نہیں تھا کہ ایران بھی سعودی عرب کی طرح اپنی ایک لابی بنا لیتا کہا: ایسا کرنا ممکن نہیں تھا چونکہ اس کی چند وجوہات ہیں ایک یہ کہ ہماری اپنی پالیسیاں ہیں ہم اپنے اقدار کی بنیاد پر اپنی پالیسیوں کے معتقد ہیں جبکہ بہت سارے ممالک ان پالیسیوں کے پابند نہیں ہیں لہذا انہیں اپنے ساتھ جوڑنا اتنا آسان نہیں ہے۔ اور دوسری وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کو زیادہ تر پیسے کی لالچ دیتا ہے اور اس بنیاد پر اپنے ساتھ جوڑتا ہے۔
انہوں نے تیسری وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اصلی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک کا نام نہاد اتحاد سعودی عرب کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ امریکہ اور برطانیہ کی وجہ سے ہے وہ جن ممالک میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں انہیں اپنے ساتھ گھسیٹ لیتے ہیں۔ اور امریکہ جو ہمارا اصلی دشمن ہے وہ کبھی بھی کسی ملک کو ہمارے ساتھ نہیں جڑنے دیتا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران خود دھشتگردی کا شکار ملک ہے کہا: جیسا کہ امام خمینی(رہ) ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم دھشتگردی کا شکار ہیں اس بات کو پوری دنیا کے کانوں میں پہنچاو۔ ہمارا ملک دھشتگردی کا شکار ہے آٹھ سال ایران پر دنیا کے چالیس ممالک نے دھشتگردانہ کاروائیاں کیں۔ اور ہم نے سترہ ہزار جوانوں کو اس راہ میں قربان کیا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم دنیا کے کسی ملک میں ہونے والی دھشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
............

242