اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران شمالی شہر کرکو ک کے دو نواحی علاقوں، البشیرہ اور المعامرہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اورعوامی رضاکاروں نے تین جانب سے حملہ کرتے ہوئے اس علاقے میں داعش کی سپلائی کے راستے کاٹ دیئے تھے جس کے بعد دہشت گردوں نے علاقے سے بھاگنا شروع کردیا تھا۔ داعشی دہشت گردوں نے فرار ہونے سے قبل علاقے میں بارودی سرنگیں اور بم نصب کردیئے ہیں۔
عراقی فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقوں دیبہ اور بسطامیہ کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ مذکورہ دونوں علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل پاک اور سرکاری عمارتوں میں قومی پرچم لہرادیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169