1 مئی 2016 - 11:31
برطانیہ کا 1000 داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان

برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی جنگی طیاروں نے گذشتہ 20 ماہ میں 1000 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی جنگی طیاروں نے گذشتہ 20 ماہ میں 1000 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ستمبر 2014 سے لیکر اب تک برطانوی جنگی طیاروں نے تقریبا 947 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ برطانوی وزير دفاع نے کہا کہ برطانوی حملوں میں کوئی عام شہری ہلاک نہین ہوا۔ بعض مؤثق اور باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ اور برطانیہ دہشت گردوں پر بمباری نہیں کرتے بلکہ انھیں ہتھیار فراہم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169