اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح کو، افغانستان کی وزارت دفاع کے قریب، عبدالحق میدان کے نزدیک ہوا
افغان سکیورٹی حکام کے مطابق ایک کار میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیاتھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کی زد میں آکر بیس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے مقام کے قریب ہی صدارتی محل اور امریکی سفارتخانہ بھی واقع ہے۔ امریکی سفارتخانے کے حکام کے مطابق سفارتی عملے کو دھماکے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے
اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے-
۔۔۔۔۔
/169