اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی ائیربس اور ایران ائیر کے درمیان نئے ائیربس جہازوں کی خریداری کا عمل جلد حتمی ہوگا اور دونوں ملکوں کے مابین ریلوے، سمندری اور فضائی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط ہوئے.
يہ بات 'عباس آخوندي' نے پير كے روز تہران كے دورے پر آئے ہوئے فرانسيسي وزير نقل و حمل كيساتھ ملاقات كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران اور فرانس كے درميان ريلوے، فضائي حمل و نقل اور سمندري شعبوں ميں باہمي تعاون بڑھانے كے مقصد سے جلد دو معاہدوں پر دستخط ہوں گے.
عباس آخوندي نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران فرانس كيساتھ مزيد تعلقات بڑھانےكو اہميت كا حامل سمجھتا ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران اور فرانس 2016 اور 2017 ميں دوطرفہ تجارت كي سطح كو مزيد بڑھانے كے لئے پرعزم ہيں.
آخوندي نے مزيد كہا كہ تہران،مشہد اور قم كے ريلوے ايسٹيشوں كي ڈيزائننگ اور تعمير نے كے حوالے سے ايك فرانسيسي كمپني كيساتھ مذاكرات كر رہے ہيں.
انہوں نے كہا كہ ايران اور فرانس كے درميان فضائي رابطہ بحال اور ائر فرانس كي پرواز آٹھ سال بعد تہران آنے سے دونوں ملكوں كے درميان باہمي تعلقات اور مختلف شعبوں ميں تعاون كي راہ مزيد ہموار ہوگي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲