اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی نمائندے ویتالی چورکین نے جمعرات کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں، داعش اور النصرہ دہشت گرد گروہوں میں غیر ملکی دہشت گردوں کی شمولیت، شام کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور اس ملک کے تیل اور آثار قدیمہ کو باہر لے جانے کی روک تھام کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
ویتالی چورکین نے کہا کہ اگر ترکی اس بات کا مدعی ہے کہ وہ دہشت گردوں کو امداد کی ترسیل محدود کرنے کے لئے کوئی کام انجام دے رہا ہے تو اس کے اس کام کی آزاد مبصرین کی جانب سے تصدیق ہونی چاہئے-
چورکین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو چاہئے کہ وہ تکفیری - صیہونی گروہ داعش کے خلاف مکمل تجارتی اور اقتصادی پابندی عائد کئے جانے کے بارے میں غور کریں-
اقوام متحدہ میں روس کے متسقل مندوب نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں کہا تھا کہ ترکی، داعش دہشت گردوں کو ہتھیار اور وسائل فراہم کرنے والا اہم ملک ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169