15 اپریل 2016 - 13:54
آل یہود کے خلاف فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ جاری

صیہونی حکومت کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ قدس جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ کچھ فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان میں صیہونی فوجیوں پر حملہ کیا اور ایک فوجی گاڑی کو نذرآتش کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں پر پیٹرول بموں سے حملہ کر کے انہیں راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کی صبح غرب اردن کے شہر بیت لحم میں بھی کچھ مسلح فلسطینیوں نے ایک اسرائیلی پر فائرنگ کی ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ قدس میں اب تک دوسو بائیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں چونتیس صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں.

.......

/169