اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں اور کرائے کے ایجنٹوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع میدی شہر پر حملہ کیا تھا مگر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائی میں منصور ہادی کے کم سے کم ساٹھ فوجی اور ایجنٹ ہلاک ہو گئے- خبروں میں بتایا گیا ہےکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے منصورہادی سے وابستہ فوجیوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے گھات لگا کر جوابی کارروائی کی-
دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اپنی وحشیانہ جارحیت رکھتے ہوئے جمعرات کو بھی صوبہ مارب کے شہر صرواح کے کئی علاقوں پر بمباری کی- سعودی بمبار طیاروں نے لحج ، الجوف اور حجہ صوبوں پر بھی ہوائی حملے کئے۔
.......
/169