31 مارچ 2016 - 14:15
صدر بشاراسد قبل از وقت انتخابات کرانے کے لئے آمادہ

شام کے صدر بشار اسد نے قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لئے اپنی حکومت کی آمادگی کا اعلان کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر بشار اسد نے ایک روسی خبر رساں ادارے سے انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر شام کے عوام نے مطالبہ کیا تو وہ قبل از وقت صدارتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر شام کے عوام چاہیں گے کہ قبل از وقت صدارتی انتخابات کرائے جائیں تو یہ کام یقینا ہو گا۔ انھوں نے اسی کے ساتھ وضاحت کی کہ قبل از وقت انتخابات موجودہ سیاسی عمل میں شامل نہیں ہے۔ صدر بشار اسد نے اسی کے ساتھ کہا کہ براہ راست عوام کے ووٹوں سے صدر کا انتخاب پارلیمنٹ کے ذریعے صدر کے انتخاب سے بہتر ہے۔ شام کے صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنگ بندی پر عمل درآمد اور جنگ بندی سمجھوتے کی حفاظت ان کی پہلی ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوشش اس بات کی ہونی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ مسلح گروہ داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہوں۔ صدر بشار اسد نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ حکومتی افواج کے ساتھ جنگ کے لئے اسلحہ اٹھانے والے سبھی مسلح گروہوں کو اسلحہ زمین پر رکھ دینے کی صورت میں معاف کر دیا جائے گآ۔

.......

/169