31 مارچ 2016 - 14:00
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے اپنی نئی کابینہ کے وزرا کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی نئی کابینہ کے وزرا کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی نے کابینہ کے نئے وزیروں کے ناموں کی فہرست جنھیں ان کی قابلیت اور مہارت کی بنیاد پر وزارتوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے، پار لیمنٹ میں پیش کر دی ہے- اس درمیان اطلاعات ہیں کہ پارلیمنٹ کے دو سو اسّی ارکان نے نئی کابینہ کے وزرا کےناموں پر بحث کا آغاز کر دیا ہے- اس سے پہلے پارلیمنٹ نے وزیراعظم حیدرالعبادی کو جمعرات تک کی مہلت دی تھی کہ وہ پارلیمنٹ میں نئی کابینہ کے وزیروں کے ناموں کی فہرست پیش کر دیں- جمعرات کو جس وقت نئی کابینہ کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ میں پیش کی گئی دارالحکومت بغداد کے سبھی علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی-

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم نے چند ماہ قبل ملک میں سیاسی اصلاحات کے تحت وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی کابینہ میں تبدیلی کر کے نئے وزیروں کو ان کی قابلیت اور توانائی کی بنیاد پر شامل کریں گے- انہوں نے پارلیمنٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں اور بااثر سماجی شخصیات سے کہا تھا کہ وہ ایسے ٹیکنو کریٹس کو متعارف کرائیں جو وزارت کا عہدہ پوری سچائی اور ایمانداری کے ساتھ سنبھال سکیں۔

.......

/169