اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : روزنامہ روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت اپنی افواج کے لیے امریکہ سے مسلح ڈرونز خریدے گی۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت امریکہ سے جاسوس ڈرونز خریدے گا جس سے وہ پاکستان اور چین کے ساتھ اپنی سرحدوں پر نظارت گا۔ اس کے علاوہ بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی طویل سرحدوں پر لمبے عرصے کے لیے جنگ کی صلاحیت کو بڑہانے کے ساتھ بحر الہند پر بھی اپنی نظارت کو بڑہانا چاہتا ہے۔
واضح رہے، بھارتی حکومت جموں و کشمیر پر اپنی نگرانی کے لیے، اس سے پہلے اسرائیل سے جاسوسی ڈرون طیارے خرید چکی ہے۔ جبکہ خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے بھارت کو کافی اہمیت دیتا ہے۔
.......
/169