اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون سفیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے ایرانی وطن عزیز کی ترقی بالخصوص اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں.
ان خیالات کا اظہار 'مرضیہ افخم' نے گزشتہ بدہ کی رات ملائیشیا کے اقتصادی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ایران کی کاروباری شخصیات کیساتہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں ایرانی قوم ملک کی ترقی اور مزید پیشرفت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ایران کیلئے ایک تاریخی سال تھا، اسی سال ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان تاریخی جوہری معاہدہ طے ہوا جو جیت-جیت پر مبنی اور ایرانی قوم کیلئے فخر ثابت ہوا اور اس کے بعد دنیا نے ایران کی تعمیری اور سنجیدہ سفارتکاری کا اعتراف کیا ہے.
خاتون ایرانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک بسنے والے ایرانی وطن عزیز کی ترقی بالخصوص ایران اور عالمی برداری کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید بہتری کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲