31 مارچ 2016 - 08:16
ایران قومی خود مختاری کی حفاظت کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دے گا: ظریف

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی خود مختاری کی حفاظت کے لئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی خود مختاری کی حفاظت کے لئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دے گا.

یہ بات محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاوئنٹ پر کہی. انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم اپنے دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کے لئے دفاعی سازوسامان کو بڑھائیں گے اور اس کا جوہری ہتہیاروں کے ساتہ کوئی تعلق نہیں ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت ہم صرف ایک حصہ دفاعی سازوسامان پر خرچ کر رہے ہیں.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میزائل صرف قومی خود مختاری کی حفاظت اور دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لئے ہیں ہم نے اب تک کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نا ہم مستقبل میں ایسا کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 250 سالوں میں کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲