اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل’’شیخ نعیم قاسم ‘‘نےشامی فوج اورانکے اتحادیوں کی تدمر شہر کو آزادکرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس تاریخی شہر کو فتح کرنے سے داعش اوراسکے حامیوں کو ایک بہت بڑادھچکا لگا ہے ۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ان بیانات کہ شامی اورفلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں منتقل کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوریورپی یونین لبنان کوپناہ گزینوں کیلئے ایک مستقل پناہ گاہ کے طورپر استعمال کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔
انہوں نے شام کے تئیں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ امریکہ جوکہ شام کی سیاسی اورجغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں مصروف تھا تدمر شہر کی آزادی سے اسکا یہ خواب چکنا چور ہوا ہے۔
موصوف نائب سیکرٹری جنرل نےکہاکہ حکومت آل سعود جو کہ شام ،عراق ،یمن اورلبنان میں دہشتگردوں کو بھیج کر ان ممالک میں تشدد برپا کررہی ہے کوشام ،عراق اوریمن میں ذلت آمیز شکست سے اس غا صب حکومت کے رہنما پاگل پن کا شکار ہوئے ہیں ۔
انہوں نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کو سرے سے ہی مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگراسرائیل نے مستقبل میں لبنان پر کسی قسم کی بھی جارحیت کرنے کی حماقت کی تویہ حماقت اسکی نابودی کا سبب بن سکتی ہے۔
حزب اللہ کےنائب سیکرٹری جنرل نے فلسطینی انتقاضے کو بہت ہی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہاکہ اس انتقاضے کی وجہ سے صیہونی اسرائیلی رژیم پر وحشت طاری ہوئی ہے ۔
انہوں نے عراق میں امریکہ کی بے جامدا خلت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ موصل کو آزادکرنے میں عراقی رضاکار فورس اورعراقی فوج کو روکنے میں ناکام ہوجائے گا ۔
شیخ نعیم قا سم نے مزید بحرین کے پر امن کی جا نب اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اس انقلاب کو دبا نے کی نا کا م کو شش میں مصروف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169