29 مارچ 2016 - 23:06
مسجد الاقصی کی حفاظت کرنے والی فورسز کی تعداد میں اضافہ

اردن نے مسجد الاقصی کی حفاظت کرنے والی فورسز کی تعداد بڑھا دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت اوقاف نے مسجد الاقصی کی حفاظت کرنے والی فورسز کی تعداد میں مزید 53 افراد کا اضافہ کیا ہے۔

اردن کی وزارت اوقاف نے یہ اقدام مسجد الاقصی کے خلاف یہودیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کیا ہے کیونکہ مختلف یہودی بستیوں سے تعلق رکھنے والے یہودی ہرروز مختلف بہانوں سے مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں۔
مسجد الاقصی پر حملہ کرنے والی یہودیوں کو اسرائیلی فوجیوں کی سرپرستی حاصل ہوتی ہیں اور حملے کے وقت اسرائیلی فوجی انہیں سیکورٹی بھی فراہم کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے مسجد الاقصی پر یہودیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔
تقریبا ہر روز مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے یہودی عبادت کے بہانے مسجد الاقصی میں داخل ہوتے ہیں ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔

.......

/169