29 مارچ 2016 - 14:46
 اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور کارکنان کی صدر جمہوریہ سے ملاقات+ تصویریں

نئے شمسی سال کے ابتدائی دنوں میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور دیگر کارکنان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی نئے شمسی سال کے ابتدائی دنوں میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل اور دیگر کارکنان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے اسمبلی کے دیگر عہدہ داروں اور کارکنان کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ان کے سرکاری دفتر پر ملاقات کی۔

صدر روحانی نے اس ملاقات میں جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے ایام کی مناسبت سے مبارک باد دیتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش مسائل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے استعماری چیلنجیز کے حوالے سے گفتگو کی۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲