اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق فوج کے جوانوں نے صوبہ نینوا کے شہر مخمور کے نواح میں واقع اہم اور اسٹریٹیجک علاقے نصر ٹاؤن کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ نصرٹاؤن کو علاقے میں داعش کا اہم ترین گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ عراقی فوج نے اتوار کے روز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مخمور کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے شہر کے جنوبی علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
اس سے قبل عراقی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے صوبہ نینوا کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی غرض سے کارروائی شروع کر دی ہے جس میں عوامی رضاکار فورس، قبائلی لشکر اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169