28 مارچ 2016 - 12:21
اسلام آباد میں مذہبی تنظیموں کا دھرنا جاری

کئی سو مظاہرین نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں اتوار کی شام سے دھرنا دے رکھا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی بعض مذہبی تنظیموں نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کے چہلم کے سلسلے میں اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کیا جس کے بعد جلسے کے شرکا نے اچانک اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کردیا تھا۔

مظاہرین تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچے، جہاں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد مظاہرین اور سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکومت پاکستان کی درخواست پر پاکستانی فوج کے دستے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکورٹی کے لیے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا اور ملحقہ علاقوں میں پیر کی صبح سے موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲