اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نےکہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے بعد بھی ایران کے خلاف عائد پابندیاں عملی طورپر ختم کئے جانے کے بارے میں شیطنت کی جارہی ہے ۔
مجلس شورائے اسلامی یاپارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کےشمالی شہر آمل میں ایک عوامی جلسےسے خطاب کے دوران کہا کہ ایران پرعائد پابندیوں کوعملی طور پرختم کئے جانے کے سلسلے میں شیطنت کا مظاہرہ کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ البتہ ایٹمی معاملے پر بلاوجہ کھڑا کیاگیا تنازعہ قانونی لحاظ سے ختم ہوگیا ہے اور اب ایران کی معیشت اور اقتصاد پوری طرح پٹری پر آرہی ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ نئے ہجری شمسی سال کو استقامتی اقتصاد اور اقدام و عمل کا نام دیا گیاہے اور اس نعرے کو عملی جامہ پہنانے کےلئے ایرانی عوام کی ہمہ جانبہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مشکلات کو ختم اور ایران کوترقی و خوشحالی کے راستے پرگامزن کرنےکے لئے ملکی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا اور اس کے لئے سب کو مل کرکام کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲