اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی اس ملک کے صوبہ پنجاب کے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل چیف محمد طاہر رائے کر رہے ہیں۔ ٹیم میں پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی، ملٹری انٹیلی جنس ایم آئی، انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران بھی شامل ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی کے مطابق پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم پیر اٹھائیس مارچ کو پٹھان کوٹ ایئر بیس جائے گی۔ تاہم اسے ہر مقام تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہو گی۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم ایس پی گورداس پور سمیت پٹھان کوٹ واقعے میں زخمی ہونے والے سترہ افراد کے بیانات بھی قلم بند کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے رواں سال دو جنوری کو ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کر دیا تھا۔ ہندوستانی سیکورٹی فورس اور حملہ آوروں کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں سات ہندوستانی سیکورٹی اہلکار اور تمام حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲