اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی مغربی شہر سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کی پہاڑیوں میں ایک سو چھیانوے کلومیٹر گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد مقامی حکام نے امدادی اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
.......
/169