اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمهوریہ ایران اور جمهوریہ آذربائیجان کے سرحدی کمانڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے حوالے سے مفاهمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے.
ایران کے سرحدی کمانڈر بریگیڈئر قاسم رضائی اور ان کے آذری هم منصب لیفٹیننٹ جنرل الچین قلی او نے باکو میں ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سرحدی تعاون کو بڑهانے کے حوالے سے مفاهمت کی یاداشت پر دستخط کئے.
بریگیڈئر قاسم رضائی نے اسلامی جمهوریہ ایران اور جمهوریہ آذربائیجان کے درمیان 650 کلومیٹر کی محفوظ ترین سرحد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آذری هم منصب سے ملاقات کے دوران غیر قانونی تجاوزات، غیر قانونی ماہی گیری اور سامان کی اسمگلنگ کی جانچ پڑتال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس موقع پر آذری سرحدی کمانڈر نے سرحدی علاقوں میں تعمیری تعاون پر ایران اور آذربائیجان کے صدور کے سیاسی عزم کا حوالہ دیتے هوئے کها کہ باکو تهران کے ساتہ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کا خواهاں هے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲