9 مارچ 2016 - 18:36
جوہری معاہدے کے تحت ایران کے ساتھ تعاون کے نتائج بتدریج ظاہر ہو رہے ہیں

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب محمد رضا نجفی نے کہا کہ جامع جوہری معاہدے کے تحت ایران کے تعاون کے نتائج بتدریج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور دنیا کے مختلف ملکوں کے اعلی سطحی وفود کی تہران آمد کا سلسلہ اس کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف یورپ کی یک طرفہ پابندیوں کے خاتمے اور نئے سمجھوتے پر عملدرآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کی جانب سے اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد جامع جوہری معاہدے کی پائیداری کی ضمانت بنے گا۔

آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل نمائندے نے مزید کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے ارکان نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر عملدآمد کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲